Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

what is ecommerce? what are the types of Ecommerce? what are Ecommerce websites? Ecommerce from Pakistan? ای کامرس کیا ہے؟ ای کامرس کی اقسام؟ ای کامرس کی ویب سائٹس؟ اور پاکستان میں ای کامرس کورسز؟

 

ای کامرس کیا ہے؟

WHAT IS E – COMMERCE?

ecommerce
Ecommerce


   e -commerce دو لفظوں سے مل کر بنا ہے. پہلا لفظ ہے e جس کا مطلب ہے الیکٹرانک اوردوسرا لفظ ہے  کامرس۔ اسلیے اسے الیکٹرانک کامرس بھی کہا جاتا ہے .آن لائن یعنی کے انٹرنیٹ کے تھرو جو کاروبار کیا جاتا ہے اسے  e -commerce  کہا جاتا ہے۔ جس طرح آپ کسی شہر میں کوئی دکان کھولتے ہیں جیسے  کپڑوں کی  ،جیکٹ   یا کسی بھی اور چیز کی اور وہاں اپنی چزیں بیچتے ہیں۔  e -commerce بلکل اسی طرح کی دکان ہے فرق صرف یہ ہے کہ  ای کامرس میں آپ اپنی ویب سائٹ بناتے ہو یا سوشل میڈیا یا کسی اور پلیٹ فارم کے تھرو آپ اپنا اسٹور بناتے ہیں اور اپنا کاروبار شرو ع کرتے ہیں۔ اس سے یہ ہوتا ہے کہ آپ کی چیزیں صرف ایک  شہر تک  محدود نہیں رہتی بلکہ کسی بھی ملک میں بیچی یا  خریدی   جا سکتی ہیں۔ e -commerce  کا آغاز 11  اگست 1994  میں ہوا جب ایک بندے نے اپنے دوست کو ویب سائٹ کے زریعے ایک cd  بیچی. اور اس کے بعد انٹرنیٹ سے چیزیں بیچنے اور خرید نے کا رواج عام ہو گیا .جسے آج کل ہم e - commerce کا نام دیتے ہیں .

 

ای کامرس کی اقسام TYPES OF E - COMMERCE BUSINESS

 e – COMMERCE   کی تین اقسام ھیں -

1.     B To B

B to B  کا مطلب ہے  بزنس  ٹو  بزنس   .اس میں کوئی بھی ایک بزنس کمپنی کسی دوسری بزنس کمپنی کے ساتھ بزنس کرتی ہے ..اس میں کوئی بھی کسٹمر انوالو نہیں ہوتا بلکہ کمپنی آپس میں بزنس کرتی ہیں۔ 

   B to C

   اس سے مرادbusiness to consumer ۔ اس میں کوئی بھی بزنس کمپنی اپنی پروڈکٹ ڈائریکٹ اپنے کسی کسٹمر کو بیچتی ہیں .جیسے ایمیزون ہے یا فلپکرٹ ہے .ان ویب سائٹ پہ گاہگ جاتا ہے اور اپنی پروڈکٹ کا آرڈر کرتا ہے اور اسے خرید لیتا ہے۔

 

C to C    یہ تیسری اور آخری کٹگری ہے جسے consumer to consumer کہتے ہیں .اس میں کوئی بھی consumer کسی کمپنی سے پروڈکٹ خریدتا ہے اور اس کے بعد وو اس چیز کو آگے پھر کسی consumer کو بیچ دیتا ہے .فرض کریں میں نے کسی کمپنی سے موبائل خریدا ہے اور اس موبائل کو میں پھر کسی کسٹمر کو بیچ دوں اور منافع کماؤ۔

 

ای کامرس کا کاروبار کیسے شروع کیا جا سکتا ہے؟

HOW TO START E-COMMERCE BUSINESS?

   

کیا آپ چاھتے ہیں کہ آپ بھی آن لائن اپنا اسٹور بنایں اور E  - commerce  بزنس  شروع کریں ؟

تو چلیں میں آپ کو بتاتا ہوں کہ آپ نے E - commerce  اسٹور کیسے بنانا ہے اور اس کے لیے کیا کیا ریکوائرمنٹ ہیں ؟

جو سب سےپہلی چیز وہ آپ نے اپنے آپ کو رجسٹر کرانا ہے .رجسٹر کرانے کے لیے آپ کہ پاس NTN یعنی نیشنل ٹیکس نمبر ہونا ضروری ہے. FBR کے نام سے پاکستان میں اک ادارہ ہے جو آپ کوNTN  NATIONAL  TAX  NUMBER ) ( الاٹ کرتا ہے۔ آپ نے جس چیز کا کاروبار کرنا ہے اس کے نام سے اپنا ntn  نمبر issue  کروائیں. اگر تو آپ جرنل کاروبار کرنا چاھتے ہیں تو آپ کا کام ntn  نمبر سے ہی چل جانے گا لیکن اگر کس خاص برانڈ  کا بزنس آپ نے کرنا ہے تو اس کے لیے آپ کو نہ صرف برانڈ کے نام کی رجسٹریشن کروانا ہو گی بلکہ اس کی ساتھ ساتھ آپ کو اپنے ecommerce logo  کی بھی رجسٹریشن کروانی ہے .

اگر آپ ایک  آفس کا بندوبست کر سکتے ہیں تو یہ آپ کے لیے بہت اچھا رہے گا تا کہ اگر کوئی آپ سے ملنا چاہے تو اسے کوئی دشواری  نہ پیش آے.

 

ای کامرس ویب سائٹس

 

E- COMMERCE WEBSITES:

 

ecommerce websites


 

اس بات میاں کوئی شک نہیں ہے کہ جو E- commerce  کی ویب سائٹ یا اسٹور ہیں مستقبل میں وہی ہمارے شاپنگ اسٹورہیں. یہی وجہ ہے کہ لوگ دکانوں پہ جانے کی بجاۓ آن لائن شا پنگ کو ترجیح دیتے ہیں. آن لائن شا پنگ  سے  آپ با آسانی اپنی ضرورت کی چیز منگوا سکتے ہیں. دنیا کی جو بہترین ویب سائٹس ہیں آن لائن شا پنگ کے لیے ان میں

 AMAZON

ALIBABA

SHOPIFY

EBAY

FLIPCART

 اور WALMART  شامل ہیں .

لیکن اگر پاکستان کی بات کریں تو   Daraz.pk کافی مشہور ہورہی ہیں۔

ای کامرس کہاں سے سیکھی جا سکتی ہے؟

How can learn E-COMMERCE?

اب ای کامرس کو ایک سبجکٹ کے طور پر یونیورسٹی سے ڈگری بھی لی جا سکتی لیکن اگر اپ اپنی تعلیم مکمل کر چکے ہیں تو ای کامرس کے کورس کے لیے آپ کو کسی بھی ادارے میں جانے کی ضرورت نہیں ہے. انٹرنیٹ پہ ہی آپ کو بہت سے کورسز مل جائیں گے جو e  - commerce  سکھا رہے ہوں گے۔ لیکن میں آپ کو یہاں کچھ بہترین چینل بتاؤں گا جو آپ کو free  of  cost  ٹریننگ  دیں گے. اگر آپ کی سیلری کم ہے۔

1-    ایکسٹریم کامرس (extreme commerce by sunny ali)

ایکسٹریم کامرس کے فاؤنڈر سنی علی ہے ان کی VBC کے نام سے ویڈیو سیریز موجود ہے جو کہ کے ان لوگوں کے لیے مفت ہے جو لوگ ایک مہینے کےلیے 60 ہزار سے کم کماتے ہے اس کے لیے آپ کو https://ec.com.pk/vbc پر جا کر اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس کے طریقہ کار پر ہم جلد ہی ایک آرٹیکل لکھے گے۔

 

2-    Enablers

enablers کی ٹیم آپ کو بغیر کسی فیس کے ٹریننگ کی سہولت دیتی ہے .اس میں تین قسم کی کٹگریز بنی گئی ہیں پہلی کٹگری ان لوگوں کے لیے ہے جن کے پاس انویسٹ کرنے کے پیسے نہیں ہیں اور وہ  بلکل صفر سے کمانا چا ہتے ہیں  .دوسری کیٹگری  میں  وہ لوگ آتے ہیں جن کے پاس 2000 سے ٥٠٠٠ ڈالر موجود ہیں انھیں ڈراپ شپنگ reselling  سکھائی جاتی ہے کہ دوسرے کی برانڈ  کو کیسے سیل کرنا ہے .تیسری اور آخری  کٹگری ان لوگوں کے لیے ہے جن کے پاس بزنس کرنے کے پیسے ہیں .انہیں اپنے بزنس کو انٹرنیشنل لیول تک لے جانا سکھایا جاتا ہے .

3-    Digiskill

 

digiskill یہ بھی ایک فری پلیٹ فارم ہے جو کہ ورچوئل یونیورسٹی کی طرف سے مہیا کیا گیا ہے  .اس کورس کو حاصل کرنے کے لیے آپ نے گوگل یا یو ٹیوب پر e - commerce   by  digiskill   لکھنا ہے آپ کو ویڈیوز کی پلےلسٹ مل جاۓ  گی .

 

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. The largest power of ALL4CASINO is that the contents from real land-based on line casino are instantly ported to cellular. In phrases of localisation, we're fairly assured for Asian market, since we've comparative advantage in product competitiveness with the Hydako IP that's already well-liked 1xbet korea among Asian casinos. We are spending plenty of time studying and researching on American tradition such as seasonal occasions and points to be able to} provide American-fitted sport and presents to the customers. Netmarble made an investment in Crenova and it became a subsidiary of Netmarble since Netmarble noticed development potential within the social on line casino business in 2015.

    جواب دیںحذف کریں