Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈیجی سکل پروگرام کیا ہے؟ ڈیجی سکل پروگرام میں کوں سے کورسز سیکھائے جاتے ہیں؟ ڈیجی سکل میں کیسے داخلہ لے کر سرٹیفیکیٹ لیا جا سکتا ہے؟?What is Digiskill program? which are taught in Digiskill? How to get admission and take certificate in Digiskill

 

ڈیجی سکل کیا ہے؟

?WHAT IS DIGISKILL

آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان فری لانسرز رکھنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جس میں فری لانسرز سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں۔ پاکستان میں فری لانسنگ کو اور زیادہ وسعت دینے اور فری لانسرز کی تعداد کو بڑھانے کے لیے گورنمنٹ آف پاکستان نے ڈیجی سکل “DIGISKILL” پروگرام شروع کیا تھا.

 ڈیجی سکل پروگرام کا افتتاح پاکستان کے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2018 میں کیا .یہ پروگرام منسٹری ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام کے زیر اہتمام کام کرتا ہے اور اگنائیٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ (Ignite National Technology Fund) کی جانب سے تمام پاکستانیوں کے لیے پیش کیا گیا ہے .تاکہ پاکستان کی عوام کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی جانکاری فراہم کی جائے. اس  پروگرام کا مقصد طالبعلمو ں سے لےکر ہاؤس وائف ،گریجویٹس،فریلانسرز،بلاگر اور ان تمام لوگوں کو جو کہ بے روزگار ہیں کو با اختیار اور با روز گار بنانا ہے اور پاکستان میں 10 لاکھ فریلانسرزتیار کرنا ہے.

DigiSkill
DigiSkills
 

اس پروگرام کے ذریعے نوجوان کو کو تربیت دے جائے گی کہ کس طرح انہوں نے انٹرنیشنل آن لائن کمیونٹی اور کاروباری اداروں کو اپنی سروس دے کر ایک اچھی زندگی گزارنے کے لیے ماہانہ کمانا ہے.  اس سے نہ صرف ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا بلکہ بیروزگاری کی شرح میں  بھی کمی آئے گی. پاکستان فری لانسنگ میں اس وقت چوتھے نمبر پر ھےڈیجی سکل کا مقصد پاکستان کو اگلے چند سالوں میں اعلی سطح پر لانا ہے. اگرچہ حکومت پاکستان پہلے ہی e-rozgar پروگرام لانچ کر چکی تھی لیکن اس پروگرام کا حصہ وہی لوگ بن سکتے ہیں جو کہ صوبہ پنجاب سی تعلق رکھتے ہوں.

ڈیجی سکل نے اس تربیتی پروگرام کی فراہمی کے لیے ورچوئل یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کیا ہے.ورچوئل یونیورسٹی کے کمپسسز پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں جو کہ ڈیجی سکل پروگرام کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانے میں مدد فراہم کرے گے.   

ڈیجی سکل پروگرام نوجوانوں کو مفت آن لائن کورس فرہم کرتا ہے. تمام کورسز کی مدت تین ماہ ہوتی ہے. اس پروگرام میں  حصہ لینے کےلیے زیادہ سے زیادہ دو کورسز کا انتخاب کرنا ہوتا ہے. جن میں ایک فریلانسنگ  اور دوسرا کوئی بھی آپ اپنی مرضی کے مطابق سلیکٹ کر سکتے ہیں.

فری لانسنگ   کورس پاکستان کے ٹاپ فری لانسر ہشام سرور (Hisham Sarwar) جو کہ پڑھاتے ہیں . جو فریلانسنگ  میں 15 سال کا تجربہ رکھتے ہیں.

ڈیجی سکل پروگرام کے کورسز:

Digiskill Courses

ڈیجی سکل پروگرام میں 10 مختلف کورسز شامل کیے گئے ہیں جو کہ ماہراور تجربہ کار  اساتذہ کی زیر نگرانی سیکھائے جاتے ہیں .آپ کو ان کورسز میں سے کوئی ایک کورس ( جس میں آپ کی دلچسپی ھے) لینا ہو گا جبکہ فری لانسنگ لازمی ھے.

i)        فری لانسنگ                      (Freelancing)

ii)      آٹوکیڈ                                (Auto cad)

iii)    گرافک ڈیزائن                     (Graphic design)

iv)    ای کامرس مینجمنٹ             (E-commerce management)

v)      ایس ای او                          (Search engine optimization)

vi)     ڈیجیٹل مارکیٹنگ                (Digital marketing)

vii)  ڈیجیٹل لٹریسی                     (Digital literacy)

viii)کریٹو رائٹنگ                     (Creative writing)

ix)    کوئیک بک                         (Quick Book)

x)      ورڈ پریس                          (Word press)

 

 

ڈیجی سکل  پروگرام میں رجسٹریشن کیسے کریں؟

 

 How to register for Digiskill

آپ ڈیجی سکلز کی ویب سائٹ https://lms.digiskills.pk/  کے ذریعے سائن اپ ہو کر رجسٹر ہو سکتے ہیں۔  اس کے لیے آپ نام ،ای میل اڈریس اور پاس ورڈ  پر کر کے اپنی پروفائل بنا کر رجسٹر ہو سکتے ہیں. اس کے بعد آپ کو اپنے کورس کا انتخاب کرنا ہو گا اور آپ کی رجسٹریشن مکمل ہو جائے گی.

 

How to register DigiSkill
?How to register DigiSkill

ڈیجی سکل  ای سرٹیفکیٹ

Digiskill E-Certificate

 

جب آپ کورس مکمل کر کے اس میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو آپ کو ایک سرٹیفکیٹ مہیا کیا جاتا ہے اس کو ڈیجی سکل ای سرٹیفکیٹ کہتے ہے۔ اس سرٹیفکیٹ کو حاصل کرنے کے لیے ایک مخصوص فیصد سے نمبروں کا حساب کیا جاتا ہے جس میں

ایل ایم ایس ویڈیو=%60          LMS Videos 60%

کوئز=%25                          Quiz 25%                                        

اسائنمنٹ =%15                  Assignment 15%                    

 

جن سٹوڈنٹس کے نمبرز 50% ہوں گے انہیں ورچوئل یونیورسٹی (Virtual University) کی طرف سے e-certificate دیا جائے گا.

  

ڈیجی سکل ایل ایم ایس کیا ہے؟

 What is Digiskill LMS

ایل ایم ایس "لرننگ مینجمنٹ سسٹم"  ایک سوفٹ ویئر یا ایک ویب سائٹ کہہ سکتے ہے جس کے ذریعے آپ اپنے جس مطلوبہ کورس کی ویڈیوز دیکھ سکتے ہے اپنے سوالات پوچھ سکتے ہیں اور جس میں ڈیجی سکل سب کام کرتے ہے۔

 

خلاصہ:

Summarize:

ڈیجی سکل حکومت پاکستان کے زیر اہتمام ایک پروگرام ہے جس کے ذریعے لوگوں کو ڈیجیٹل ہنر سکھائے جاتے ہیں تاکہ لوگ اپنی پسند کا ہنر سیکھ کر بین الاقو امی فری لانسنگ مارکیٹس میں کام کر سکے اور اپنے اور ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکے۔  

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے