Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈیجیٹل یا آنلائن مارکیٹنگ کیا ہے؟ اس کے فائدے کیا ہیں؟ اور اسکی اقسام کیا ہے؟ ?What is digital or online Marketing? what are the benefits? and what are the types of Digital or Online Marketing

 

فرض کریں آپ ایک بہت اچھے موجد ہیں اور آپ نے ایک بہترین چیز ایجاد کر لی ہے جو انسانوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے اور آپ چاہتے ہیں وہ لوگ استعمال کریں تاکہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور آپ اس چیز  کو بیچ کر پیسے کما سکیں۔ لیکن جب تک لوگوں کو اس ایجاد کے فائدے اور اس کے متعلق معلومات نہیں ہو گی وہ لوگ اس کو خرید نہیں سکتے اور اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ لوگوں کی ضرورت کو سمجھ کر ان تک انکی ضرورت کے متعلق پروڈکٹ یا سروس کی معلومات لوگوں تک پہنچانے کا نام مارکیٹنگ (Marketing)  ہے۔ ہم اپنی اس ایجاد یا جو چیز ہم بیچ رہے ہیں اس کے متعلق لوگوں کو بتانے کے لیے ہم ہر آدمی کے پاس جا کر اس کو بتانا پرے گا لیکن ہر آدمی تک تو ہم جا نہیں سکتے اس کے لیے ہمیں کوئی ذریعہ استعمال کرنا ہو گا۔ وہ ذریعہ کچھ بھی ہو سکتا ہے ہم اپنی پروڈکٹ کی معلومات لوگوں تک پہچانے کے لیے اخبار میں اشتہار دے سکتے ہیں۔ کوئی پوسٹر کہیں پر لگوا سکتے ہیں یا  پھر اس کے متعلق پمفلٹ "پرچے" چھا پ کر لوگوں کو بانٹ سکتے ہیں۔

لیکن اب ٹیکنالوجی کی ترقی اور انٹرنیٹ کی ہر انسان تک پہنچ سے ہم اپنی پروڈکٹ کے متعلق معلومات انٹرنیٹ کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں۔ اپنی پروڈکٹ یا سروس کی معلومات انٹرنیٹ کے مختلف ذرائع سے لوگوں تک پہچانے کو ہی ہم ڈیچٹل مارکیٹنگ یا آنلائن مارکیٹنگ (Online Marketing) (Digital marketing) کہتے ہیں۔

 

Digital Or Online Marketing
Online Marketing


ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی تعریف

?What is the definition of Digital Marketing

Digital marketing or Online Marketing is a component of marketing that utilize Internet, mobile devices, social media, search engines, and other internet-based channels to reach consumers.

مارکیٹنگ کا وہ ذریعہ جس میں ہم انٹرنیٹ، موبائل، سوشل میڈیا، سرچ انجن اور دوسرے انٹرنیٹ کے ذرائع استعمال کرتے ہوئے اپنے گاہکوں تک پہنچتے ہیں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کہتے ہیں۔

 

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کیوں ضروری ہے؟ 

?Why is Digital Marketing Important

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت سے پہلے ہمیں مارکیٹنگ کی اہمیت کا پتا ہونا چاہیے۔ ہم نے اکثر سنا ہو گا "جو دکھتا ہے وہ بکتا ہے" جب تک لوگ آپ کی پروڈکٹ یا سروس کے بارے میں جانتے نہیں وہ اس وقت تک خریدیں گے نہیں۔ کچھ لوگ اب بھی یہ خیال کرتے ہیں کہ مارکیٹنگ صرف پیسے کا خرچ ہے۔ لیکن فورڈ موٹرز (Ford Motors) کے بانی Henry Ford  "ہنری فورڈ"  نے بہت خوبصورت انداز میں اس کو یوں بیان کیا۔

“Stopping advertising to save money is like stopping your watch to save time.” (Henry Ford)

پیسہ بچانے کے لیے مارکیٹنگ نہ کرنا ایسے ہی ہے جیسے ہم اپنی گھڑی کو بند کر کے سمجھ لیں کہ ہم نے اپنا وقت بچا لیا ہے۔

اب ہم آتے ہیں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اہمیت کے بارے میں ایک سروے کے مطابق آج کے زمانے میں تقریباً 80 فیصد لوگ کچھ خریدنے سے پہلے اس کو انٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہیں اور اس کے مطابق معلومات لیتے ہیں۔ اب اگر آپ کی پروڈکٹ یا سروس کے بارے میں انٹرنیٹ پر کچھ موجود ہی نہیں ہو گا تو آپ اس 80 فیصد مارکیٹ کو کھو دیں گے۔

 

ڈیجٹل مارکیٹنگ روایتی مارکیٹنگ سے کیوں بہتر ہیں؟

Why digital or Online marketing is better than traditional marketing?

Benefits of Digital or online Marketing
Benefits of Digital or online Marketing



وجوہات

ڈیجیٹل مارکیٹنگ

روایتی مارکیٹنگ

مخصوص ہدف(Target Audience)

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے ہم اپنے کسٹمرز کو اچھے طریقے سے ٹارگٹ کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ ہماری پروڈکٹ لڑکوں کے متعلق ہے یا لڑکیوں کے متعلق، کس عمر کے لوگوں کے لیے اور یہاں تک کہ کس علاقہ کے لیے. ہم یہ سب پہلے سے مخصوص کرسکتے ہیں تا کہ ہماری مارکیٹنگ صرف ہمارے مطلوبہ لوگوں کے ہی سامنے آئے

روایتی مارکیٹنگ میں ہمیں اپنی ٹارگٹ کسٹمرز کو ہی اہداف بنانا مشکل ہے۔

کاغذات (Paper work)

ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں بہت زیادہ کاغذات کا بوجھ نہیں

زیادہ کاغذات کا بوجھ ہوتا ہے.

کسٹمر کا تعلق (Customer Relation)

ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں کسٹمر کا فیڈ بیک ہم آسانی سے لے سکتے ہیں

یہ ایک طرفہ مارکیٹنگ ہوتی ہے

مارکیٹنگ لاگت (Marketing Cost)

ڈیجیٹل مارکیٹنگ ہم سستے داموں میں کر سکتے ہیں

روایتی مارکیٹنگ عموماً مہنگی ہوتی ہے۔

نتائج کا وقت (Result wait)

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ہم بہت جلد نتائج حاصل کر سکتے ہیں

روایتی مارکیٹنگ کے دوران ہمیں ہفتوں اور مہینے لگ سکتے ہیں  نتیجہ نکلنے میں۔

بہتر کرنا (Improvement)

ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں ہمیں اسی وقت نتائج ملتے جاتے ہیں اسی لیے اگر کچھ بہتری کرنا چاہیں تو آسانی سے کر سکتے ہیں۔

روایتی مارکیٹنگ کے لیے ہمیں وقت لگتا ہے نتائج اخذ کرنے میں اور اسکو تبدیل بھی کرنا مشکل ہوتا ہے اس لیے اس میں بہتری لانا مشکل ہوتا ہے اور ہمارا پیسہ برباد ہو جاتا ہے۔

 

ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی اقسام

Types of Digital Marketing

ویسے تو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے آئے دن کئی نئے انداز سامنے آ رہے ہیں لیکن ہم یہاں چند خاص کا ذکر کرتے ہیں اور ایک ایک کر کے آپ کو تفصیلات فراہم کریں گے۔

·         سوشل میڈیا مارکیٹنگ         Social Media Marketing

·         ای میل مارکیٹنگ               Email Marketing

·         کنٹنٹ مارکیٹنگ                Content Marketing

·         سرچ انجن مارکیٹنگ           Search engine Marketing

·         کلک کرنا                        Pay per Click

·         وابستہ مارکیٹنگ                Affiliate Marketing

·         سرچ انجن اپٹیمائیزیشن        Search Engine Optimization

ہم ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی ان تمام اقسام اور ان کو کرنے کا طریقہ کار جلد آپ تک پہنچائیں گے تا کہ آپ بہتر حکمت عملی(Strategy)  کے ذریعے اپنی کمپنی کو ترقی دے سکیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. Baccarat - Free - FEBCASINO
    Baccarat is one of 바카라 the most popular casino games in Vegas. Play against a dealer or a deck of cards. 샌즈카지노 Practice for free to febcasino earn points.

    جواب دیںحذف کریں