![]() |
E Rozgaar |
دنیا کی آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے
۔اس آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ جہاں
اور بہت سے خوراک اور پانی جیسے مسائل پیدا ہو رہے ہیں وہی پے روزگاری میں بھی
گراں قدر اضافہ ہوا ہے۔ بیروزگاری کی
وجہ سے جہاں پوری دنیا متاثر ہوئی ہیں وہاں پہ ہمارا
ملک یعنی کہ "پاکستان " جس کا
شمار پہلے ہی تھرڈ ورلڈ کنٹریز میں ہوتا ہے کو بھی بری طرح متاثر
کیا ہے۔ ایک تازہ سروے کے مطابق ہمرے ملک میں بیروزگاری کی شرح 45•4 فیصد ہے۔ اسی بیروزگاری کی وجہ سے لاکھوں نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیے در در کے کی خاک چھا ن رہے ہیں اور دربدر ہو رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ
ان میں سےکئی لوگ باہر کے ملکوں کا رخ اختیار کر رہے ہیں اور پردیس کی سختیاں جھیلنے
پر مجبور ہیں
لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے اگر ہم اس میدان
میں آگے نہیں بڑھیں گے تو ہمیشہ تھرڈ ورلڈ
کنٹری ہی رہیں گے۔ لیکن ہمیں ٹیکنالوجی کو
سیکھنا ہو گا اور اپنے ملک کو ترقی پذیر ممالک کی صف میں لانا ہوگا۔ لیکن اس کے لیے
ہمیں محنت کرنا ہوگی۔ خدا بھی انہی کی
مدد کرتا ہے جو اپنی مدد آپ کرتے ہیں ۔
E Rozgaar کیا ہے؟ What is E Rozgaar?
E Rozgaar Scheme
حکومت پاکستان نے ملک سے غربت کا خاتمہ کرنے
اور نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے روشناش
کرانے کیلئے ایک پروگرام متعارف
کرایا ہے۔ جس کو E Rozgaar
کا نام دیا ہے۔E Rozgaar کا مقصد پڑھے
لکھے نوجوانوں کو مختلف سکلز سیکھا کر
ہنرمند بنانا ہے. تا کہ وہ ان سکلز کو بروۓ کار لا کر آن لائن
کاروبار کر سکیں۔ یاد رہے اس کورس کی کوئی فیس نہیں ہے۔E Rozgaar پروگرام میں
داخلے تقریباً ہر تین ماہ بعد کیے جاتے ہیں۔ اس پروگرام کا دورانیه ساڑھے تین ماہ
کا ہوتا ہے ۔
اس پروگرام میں داخل ہونے کے لیے کچھ شرائط ہیں
جو کہ مندر ذیل ہیں۔
1.
آپ
کی پاس ماسٹر ڈگری لازمی ہونی بصورت دیگر آپ پروگرام کے اہل نہیں ہیں۔
2.
آپ
کا تعلق صو بہ پنجاب سے ہو۔
3.
آپ
کی عمر 22 سے 35 سال کے درمیان هو نی چا ہیے۔
ای روزگار میں کیسے حصہ لے؟ how to enroll
in E Rozgaar?
E Rozgaar Registration
https://www.erozgaar.pitb.gov.pk ویب
سائٹ پر جا کر رجسٹر ہو سکتے ہے ۔ویبسائٹ پر جانے ک بعد
"apply now " پے کلک کرنا ہے ۔آپ کے سامنے نیو ونڈو اوپن ہو گی ۔ "new registration " پے کلک کریں
. یہاں پر آپ سے آپ کا سارا بائیو ڈیٹا لیا جائے گا جیسا کہ آپکا CNIC No, contact no،
,email اور پتہ وغیرہ پوچھا جا ئے گا۔
اس کے علاوہ آپ سے مزید 2 چیزیں پوچھی جائیں گی
۔
1۔ جن میں سے پہلی بات کہ آپ کورس آن لائن کرنا چاھتے ہیں یا فزیکل ؟
یہاں میں واضح کرتا چلوں کہ آن لائن کا یہ مطلب
ہر گز نہیں ہے کہ اگر آپ کوئی گورنمنٹ امپلائی ہیں اور باقاعدہ وقت نہیں دے سکتے
تو آن لائن کورس مکمل کر لیں ۔ایسا ہر گز نہیں ہے اگر آپ پہلے سے کوئی ملازمت کر
رہے ہیں تو پروگرام کے اہل نہیں ہیں۔ فزیکل
سے مراد اگر آپ e-rozgaar
کے بنائے گےسنٹرز میں جا کر کورس سیکھنا چاھتے ہیں تو آپ کو فزیکل کی کیٹگری کا انتخاب کرنا ہو گا ۔ E-rozgaar centre اگر کسی وجہ سے
نہیں جا سکتے تو گھر بیٹھ کر آسانی سے آن
لائن بھی سیکھ سکتے ہیں۔
2- جو دوسری بات رہ جاتی ہے وہ یہ کہ
technical ,non-technical اور
creative design میں سے کس کا انتخاب کریں ۔
آپ کی آسانی
کے لیے تین حصوں میں اسے تقسیم کیا
گیا ہے تا کہ آپ اپنی دلچسپی کے مطابق انتخاب کر سکیں ۔
ان تین کیٹگریز کے نام اور تفصیل درج ذیل ہے ۔
1۔ ٹیکنیکل
ٹیکنیکل کی کیٹگری میں جو کورس شامل کیے گیے ہیں ان کا مقصد آپ کو ویب ڈیولوپرز بنانا ہے تا
کہ آپ ویب سائٹس اور اسکے علاوہ مختلف ایپ ،گیمز اور پروجیکٹ بنا کر مختلف طریقوں
سے ارنینگ کر سکیں۔ WordPress، ،html & CSS یہ سارے ٹول ہیں جو کہ ویب سائٹس بنانے کے کام آتے ہیں۔ فرق صرف اتنا
ہے باقی سب لینگویج میں آپ کو کوڈنگ کرنی پڑتی ہے جب کہ word
press ایک فری ٹول ہے جس میں کسی بھی قسم کی coding کی ضرورت نہیں ہوتی ۔
1-Nontechnical
نان ٹیکنیکل میں آپ کو سکھایا جاتا ہے کے content writing کیسے کرنی ہے ۔ content writing سے مراد آپ کو ایک
اچھا رائٹر بنانا ہے تا کہ آپ اس قابل ہو
جائیں کہ مختلف ٹاپکس پر لکھ سکیں ۔اگر آپ ایک اچھے رائٹر بن جاتے ہیں تو یقین مانیں آپ گھر بیٹھے لاکھوں
کما سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ SEO یعنی
کہ search engine optimization
بھی سکھایا جائے گا ۔یعنی گوگل کیسے
کام کرتا ہے،اس میں search کیسے ہو تی ہے کیسے پوسٹ کو رینک کرایا جاتا ہے۔ کن کی ورڈز کا
استعمال کیا جاتا ہے وغیرہ، وغیرہ۔
3-
Creative Design
Creative design میں آپ کو
adobe photoshopاور اس جسے اور بہت
سارے پروگراپ کے بارے میں ٹریننگ دی جاۓ گی جن کو بروۓ کار لا کر آپ ویڑیوز ،تصاویر
،بینرز اور قسم کے ڈیزائین بنا سکیں۔ کئی آگر
آپ دنیا کی بڑی بڑی ویب سائٹس پر جا کر دیکھیں تو آپ کو ان جابز کی بھر
مار نظر آئے گی ۔ آپ اپنی پروفائل بنائے ان ویب سائیسٹس
fiver.com
guru.com
Upwork
99designs
True lancer
Fiverr
پر اپنی سروس پیش کریں اور لاکھوں روپے
ماماہانہ کمائیں۔
ایپلیکیشن جمع کروانے کے بعد آپ کو ایک ٹیسٹ دیا جائے گا اگر آپ ٹیسٹ attempt
کریں گے تو آپ کی درخواست اپروو ہو جائے گی
۔اسکے 8,10 دن بعد میل کے ذریعے ٹیسٹ کے متعلق بتا دیا جائے گا ۔اگر آپ کامیاب ہو
گئے تو آپ کو اپنی ڈگریز verify کرانی
ھوں گی ۔اب کچھ دن بعد باقائدہ کلاسز کا آغاز کر دیا جائے گا۔ٹریننگ مکمل ھونے پر
کامیاب طلبہ و طالبات کو سرٹیفیکٹ سے نوازا جائے ۔جو کہ آپ کے مستقبل میں بہت
مددگار ثابت ہوں گے۔
0 تبصرے