Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Ticker

6/recent/ticker-posts

ای کامرس کا مستقبل کیا ہو گا؟ ?what is the future of ecommerce

 

The Future of E Commerce
Ecommerce Future

پاکستان اپنی معیشت کو جڑ سے ہلانے اور وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کے مشن پر سالوں سے کام کر رہا ہے.

ابھرتا ہوا آئی ٹی سیکٹر ، آبادی میں اضافہ اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی  تعداد  نے کسی حد تک اس مشن کی کی حمایت کی ہے.

پوری دنیا میں ای کامرس کی ترقی نے معاشی ترقی کو ممکن  بنا دیا ہے.گزشتہ بیس برسوں میں عالمی سطح پر ای کامرس نے 13 فیصد شرح فروخت کے ساتھ ترقی کی ہے جو کہ فروخت کے برابر ہے جس کی قیمت تقریبا 2.9 $ ٹریلین تھی. اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ  یہ اعدادوشمار 2021 تک 4.5 $ ٹریلین تک پہنچ جائے گا.

2017 میں آن لائن شاپنگ 1.3بلین ڈالر  کی مالیت کے ساتھ 12  فیصد اضافے کو پہنچی.کافی تحقیقات کے بعد  اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ پاکستان میں آن لائن خریدو فروخت کا 18 فیصد 2018 میں ہوا..پیشنگوئیاں ظاہر کرتی ہیں کہ 2040 تک توقع کی جاتی ہے کہ تمام خریدو فروخت آن لائن کی جائے گی.

ای کامرس نے پچھلے چند سالوں میں غیر معمولی ترقی کی ہے.لیکن ان میں زیادہ تر فروخت گھریلو خریداروں نے گھریلو فروخت کنندگان سے خریداری کرتے ہوے کی ہے.تاہم حال ہی میں غیر ملکی فروخت کنندگان سے خریداری کا  عمل دخل ہو گیا ہے.کیو نکہ خریداروں کا  حصہ 15- 21 فیصد بڑھ گیا ہے.جس میں سے440  ملین آن لائن  صارفین کا ریکارڈ چین نے کیا ہے .

ای کامرس پاکستان میں مستقل طور پر ترقی کر رہا ہے. 2018 میں اس صنعت کا تخمینہ 99.3  ارب روپے تھا جو 2017 کے مقابلے میں اچھا اضافہ تھا جب اعدادو شمار 551 تھے.جو سالانہ کی بنیاد پر 92 فیصد بنتا ہے.208 ملین کی آبادی اور متعدد مالی معاملات کے ساتھ پاکستان دنیا میں ای کامرس کی سب سے بڑ ی مارکیٹوں میں سے ایک ہے. دنیا میں زیادہ تر اسٹور اپنے موبائل ویب اسٹور یا ecommerce اسٹور سے اپنی پروڈکٹ فروخت کرتے ہیں . یہ ایسی چیز ہے جس میں پاکستان میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے او ر اس میں مزید بہتری اور ترقی ہو سکتی ہے.مگر پاکستان میں ecommerce ابھی اس لیول پر نہیں پہنچا ہے جہاں پر نقد رقم کی بجائے ڈیجیٹل بٹوے اور کیئ دوسرے طریقے ایجاد ہو گے ہیں.   

بہت سارے عوامل ہیں جنہوں نے جنہوں نے پاکستان کو اپنا ecommerce نظام بنانے اور اپنی صلاحیتوں کا ادراک  کرنے سے روک' دیا ہے.جن میں پہلی چیز خواندگی کی کمی ہے.اور دوسرا مالی شمولیت کا فقدان ہے.پے پال PayPal جوکہ دنیا بھر میں ادائیگی کا  ڈیجیٹل  طریقہ ہے وو بھی پاکستان میں موجود نہیں ہے.

ایمیزون Amazon جو کہ ای کامرس کی بڑی کمپنی ہے انھیں بھی پاکستان سے ختم کر دیا گیا ہے.  یہ بڑی کمپنیاں کسی ملک کی اکانومی اور وہاں کے رہنے والوں کی طرززندگی کو بہت کچھ پیش کرتی ہیں. اگر پاکستان بھی ان  کمپنیوں کی طر ح اپنی ویبس سائٹس بنائے تو پاکستان کی معیشت اور کئی  کاروباری اداروں کو خاطر خواہ فائدہ ہو گا.

ای کامرس پا کستان میں ایک ایسا شعبہ قائم کرے گا جو پاکستانیوں کو  اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد فراہم کرے گا.یہ پاکستان کو ایک وسیع فاصلہ طے کرنے کا مثالی راستہ فراہم کر سکتا ہے.ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 2020 تک 25 فیصد انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات  کا مشاہدہ کرے گا .

ای کامرس   لوگوں کی معیشت کو بہتر کرنے اور عالمی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے.تاہم پاکستان  کی عالمی تجارت میں اضافے اور ڈیجیٹل سسٹم کو بند کرنے  کے سلسلے میں جو کہ اس وقت دنیا کی کم ترقی یافتہ اور ترقی یافتہ ممالک کے درمیان ایک رکاوٹ ہے.وہاں ایسی چیزیں ضروری ہیں جنہیں عملی جامہ پہنانے کی ضررت ہے.جس سے انفرادی قابلیت میں اضافہ ہو گا .

لہذا، پاکستان ان چند معیشتوں میں سے ایک ہے جہاں پے ڈیجیٹل نظام معیشت کی ترقی کو تیزی سے بدل سکتا ہے.اگر ہم اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو پاکستان میں ای کامرس کے مستقبل کےلیے بڑی خوشی کی امید ہے. ملک میں ای کامرس کرنے والوں کی تعداد میں 2017-2018 کے مقابلے میں 2.6 گنا اضافہ ہوا ہے.اور ای کامرس کی ادائیگیوں میں 2.3 گنا اضافہ ہوا ہے.

بین الا قوامی اور مقامی  ای کامرس سیلرز   کی اسٹیٹ اکانومی 2017-18 کے بارے میں ایس بی پی SBP(State bank of Pakistan) کی سالانہ رپورٹ میں دکھائی گئی ہے.اور اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ 2017 میں 20.7  بلین تھی. جو 2018 میں   93.7 فیصد اضافے کے ساتھ 40.1 ارب روپے تک جا پہنچی.اور  یہ نقد رقم اور ڈاک کے اخرجات  کو نکا ل کے ہے جو اس وقت پاکستان میں ای کامرس کے کل کا کم از کم55 فیصد ہے.

2018 میں ای کامرس انڈسٹری کے بارے میں کہا گیا تھا کہ اس کی مالیت 99.3 بلین ہےجو 2017میں 51.8    بلین  کے ساتھ بہت.بڑا اضافہ تھا. جو سالانہ 92 فیصد ہے.پریپیڈ ،کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ بینک ٹرانسفر اورموبائل والٹ کے ذریعے ادا کی جانے والی رقم 2018 کے مقابلے میں 93.7 فیصد اضافے سے 40.1 ارب روپے تک جا پہنچی جب یہ  اعداد و شمار 20.7 ارب روپے تھا .

آج کا نوجوان جس طرح سے ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہا ہےشا ید ہی پرانی نسلیں کبھی کر سکیں گی.اور اگلے 30 سالوں میں 130 ملین افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے معاملے  میں ای کامرس کا فروغ اور ضابطہ زیادہ اہم ہو گا .

صرف ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے استعمال میں اضافے سے پاکستان جی ڈی پی میں 36 بلین ڈالر تک اضافہ کر سکتا ہےاور 2025 تک 4 ملین تک روزگار پیدا کر سکتا ہے.

Ecommerce In Pakistan


پچھلے 20 سالوں میں پاکستان نے انفارمیشن اور مواصلات کا مظبوط شعبہ تشکیل دیا ہے.تاکہ ای ٹی ٹیکنالوجی کی صنعت کو وسعت دینے میں مدد ملے.

 

 انٹرنیٹ صارفین اور خریداروں کی تیزی سے ترقی بھی ہوئی ہے.پی ٹی اے کے اعدادو و شمار کے مطابق 2015 میں 32.22 ملین صارفین برانڈ بینڈ تھے.تازہ ترین اعدادو شمار 78 ملین برانڈ بینڈ صارفین دکھاتے ہیں. G4/G3استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے جو کہ پچھلے سال کے آخر تک 76 ملین تھا.

ایک بات جو کہ پر امید ہے وہ ہے سیلولر سبسکرپشنز .پچھلے سال کے آخر تک کل 165 ملین سیلولر صارفین تھے جب کہ 2015 میں ریکارڈ شدہ اعدادوشمار کے مطابق اس میں 50 ملین کا اضافہ ہوا ہے.

 

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

  1. Casino Tycoon Casino City, CA | MapyRO
    Casino Tycoon Casino City 안성 출장마사지 is a gaming 아산 출장샵 and 안양 출장안마 entertainment destination in the heart of Greater Sacramento. 천안 출장마사지 With its 100000 square 광주 출장샵 foot gaming floor and 150

    جواب دیںحذف کریں